چنڈی گڑھ،23فروری(ایجنسی) ہریانہ میں جاٹ تحریک کے سبب بڑے پیمانے پر ہوئے تشدد، توڑپھوڑ، آتشزنی اور لوٹ مار کے واقعات سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر مرکز اور ریاستی حکومتوں کی جانب سے جاٹ ریزرویشن کے سلسلے میں کئے گئے اعلانات اور تحریک واپس لینے کی اپیل کے بعد حالات میں اب بہتر ہونے لگے ہیں۔
font-size: 18px; text-align: start;">ریاست کے کئی حصوں میں جاٹ مظاہرین ریلوے لائنوں اور سڑکوں پر اپنے دھرنے ختم کرکے واپس لوٹنے لگے ہیں جس سے کئی اہم سڑکوں پر گاڑیوں کی نقل و حرکت شروع ہو گئی ہے۔
تاہم ریلوے ٹریفک بحال ہونے میں ابھی کچھ وقت لگے گا۔